مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایرانی آرمی کے نئے چیف کی معرفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اچھی طرح سمجھ چکا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں اسے ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑےگا۔
نئے آرمی چیف سید عبدالرحیم موسوی کی معرفی کی تقریب میں اعلی فوجی کمانڈر بھی موجود تھے میجر جنرل محمد باقری نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ایرانی فوج کی اس حساس دور میں دشمن کے خطرات سے نمٹنے کی اہم ذمہ داری ہے ۔ جنرل باقری نے کہا کہ دشمن اچھی طرح سمجھ چکا ہے کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے فوائد سے اس کے نقصانات کہیں زيادہ ہیں دشمن کو معلوم ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے نتائج تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں اور اس جنگ میں دشمن کو خفت آمیز شکست کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ جنرل باقری نے کہا کہ ایرانی فوج ملک کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے اورفوج کا تعاون ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
جنرل باقری نے فوج اور سپاہ کو انقلاب اسلامی کے دو قوی اور مضبوط بازو قراردیتے ہوئے کہا کہ انقلاب کا دفاع کرنے کے سلسلے میں مسلح افواج ہر وقت آمادہ ہے۔ فوج اور سپاہ دونوں ایک دوسرے کی تکمیل اور ایکدوسرے کے تجربات سے بہر مند ہیں دونوں کا ہدف انقلاب اسلامی کی حفاظت اور ملک و قوم کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔