مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 14 افراد شہید اور40 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان عبدالباسط مجاہد کے مطابق ایک وہابی خود کش بمبار نے کابل میں مسجد امام زمان (عج) پراس وقت حملہ کیا جب لوگ نمازادا کررہے تھے۔ ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 سے 4 تک ہے دہشت گردوں نے تین بچوں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 14 نماز شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2017 - 17:11
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 14 افراد شہید اور40 زخمی ہوگئے ہیں۔