مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم 24 چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملے میں 5 فوجی، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم چیک پوسٹوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست راکھین کے حکام نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راکھین کے مقام مؤنگ ڈا میں قائم 24 چوکیوں پر رات گئے بیک وقت منظم انداز میں حملے کئے گئے، حملہ آوروں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا اور کئی مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔ حکام کے مطابق حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 32 ہوچکی ہے جن میں 5 فوجی اور 10 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے زائد ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2017 - 15:01
میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم 24 چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملے میں 5 فوجی، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔