مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو اس حوالے سے دوست ممالک سے رابطہ کاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے چین سمیت دوست ممالک کے دوروں کا امکان ہے۔ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف الزامات کو مسترد کر دیا ہے واضح رہے کہ امریکی صدر نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد عائد کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 اگست 2017 - 19:43
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔