مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر امیر عبداللہیان نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر سعودی عرب کی بربریت کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عربوں کو کچلنے کے سلسلے میں تمام انسانی، اسلامی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور سنگين جرائم میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب ، یمنی عوام کا بہیمانہ اور وحسشیانہ قتل عام کرکے تمام اسلامی ، انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی آشکارا خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کا حل فوجی طاقت کے ذریعہ ممکن نہیں بلکہ یمن کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 اگست 2017 - 12:02
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر امیر عبداللہیان نے یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کو کچلنے کے سلسلے میں تمام انسانی، اسلامی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے۔