مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہلے غیر ملکی دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے دورے پرروانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2017 - 10:36
پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہلے غیر ملکی دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔