مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے امریکی حکام کے بیانات اور دھمکیوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے امریکہ کو دھمکیوں کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کےغلط بیانیے کی بجائےامریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دے،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے رات گئے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔پاکستان اورامریکادہشت گردی کےخلا ف جنگ میں قریبی اتحادی ہیں،دہشت گردی پوری دنیاکےلیےمشترکہ خطرہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نےانسداددہشت گردی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں،پاکستان انسداددہشت گردی کی عالمی کوششوں کاحصہ ہےاوررہےگا۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2017 - 10:26
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام کے بیانات اور دھمکیوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے امریکہ کو دھمکیوں کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔