عراقی فورسز کا تلعفر میں وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے تلعفر کے جنوب مغرب میں 5 دیہاتوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کا تلعفر میں وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے تلعفر کے جنوب مغرب میں 5 دیہاتوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراق کے رضاکار دستوں (حشد الشعبی ) کے ذرائ‏ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراقی جہازوں کی بمباری سے بچنے کے لئے تیل کے کنوؤں کو آگ لگآدی ہے جس کے نتیجے میں عراقی پائلٹوں کے لئے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری مشکل ہوگئی ہے ۔ ادھر عراق کی زمینی فوج کی تلعفر کی جانب پیشقدمی جاری ہے عراقی فورسز نے تازہ ترین کارروائی میں 5 دیہاتوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔