مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے صدر حسن روحانی کی طرف سے پیش کئے گئے 17 وزراء میں سے 16 وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیکر بارہویں کابینہ میں بھیج دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ نے 8 اجلاس میں صدر کی طرف سے پیش کئے گئے وزراء کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اس دوران وزراء کے حامی اور مخالف نمائندوں نے وزراء کی صلاحیتوں یا عدم صلاحیتوں کے بارے میں اپنے اپنے دلائل پیش کئے آج پارلیمنٹ میں صدر حسن روحانی نے پیش کئے گئے وزراء کے دفاع میں آخری خطاب بھی کیا جس کے بعد پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ کا عمل شروع ہوا جس میں پارلیمنٹ نے 17 میں سے 16 وزراء کو اعتماد کو ووٹ دیکر بارہویں کابینہ میں بھیج دیا ہے ۔ وزیر دفاع میجر جنرل حاتمی کوپارلیمنٹ میں سب سےزیادہ ووٹ ملے ہیں جبکہ وزیر صحت قاضی زادہ ، وزیر انٹیلیجنس سید محمود علوی ، وزیر داخلہ رحمانی فضلی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو بالترتیب سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ بجلی اور پانی کے نامزد وزير حبیب اللہ بیطرف پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 اگست 2017 - 13:41
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے صدر حسن روحانی کی طرف سے پیش کئے گئے 17 وزراء میں سے 16 وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیکر بارہویں کابینہ میں بھیج دیا ہے۔