مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا میں وین حملےکےبعد پولیس نےجنوبی علاقےمیں 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے 5افراد نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی بھی ہواہے۔ جنوبی بارسلوناکےعلاقےکیمبرلزمیں پولیس کاآپریشن جاری ہے۔ اسپین کے بارسلونا میں وین سےلوگوں کوکچلنےکی ذمہ داری داعش نےقبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے، سوسے زائدزخمی ہوگئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 اگست 2017 - 09:31
اسپین کے شہر بارسلونا میں وین حملےکے بعد پولیس نےجنوبی علاقےمیں 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔