مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے شہر بارسیلونا کے سیاحتی علاقے رمبلاس میں وہابی دہشتگردوں نے وین پیدل چلنے والے لوگوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مسلح افراد نے ریسٹورنٹ میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنا لیاہے۔ اطلاعات کے مطابق ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شام کے اوقات میں کئی سیاح اس سیاحتی مقام کو دیکھنے کے لئے آئے تھے، فٹ پاتھ پر درجنوں افراد چل رہے تھے جب ایک تیز رفتار وین ڈرائیور نے وین فٹ پاتھ پر چلنے والے سیاحوں پر چڑھا دی جس کے بعد تاحال 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے کو پولیس نے مکمل طور پر بند کرد یا ہے جبکہ ہنگامی فورسز نے عام شہریوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا کہا ہے۔جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لوگوں نے قریبی دکانوں اور کیفے میں حفاظتی طور پر پناہ لی ہے۔پولیس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کروانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2017 - 22:46
اسپین کے شہر بارسیلونا کے سیاحتی علاقے رمبلاس میں وہابی دہشتگردوں نے وین پیدل چلنے والے لوگوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مسلح افراد نے ریسٹورنٹ میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنا لیاہے۔