مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں میڈیا اور پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نااہل ہونے کے بعد اور حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار اور ڈرامہ رچا کر اپنے جرم کو چھپانا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا ، پیپلز پارٹی کے کار کنوں کی جدو جہد جلد رنگ لائیگی ، ہم پاکستان میں انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کریں گے ۔ عمران خان اور نواز شریف نے سیاست کا بیڑہ غرق کردیا ہے، پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر دلی دکھ ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی کے واقعات نہ ہوتے، پیپلز پارٹی این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔ عمران خان اور نواز شریف کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ نوازشریف جب سے اپنے عہدے سے برطرف ہوئے انہیں پارلیمنٹ کی یاد آرہی ہے اور وہ حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ گزشتہ چاربرس سے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں اور غلط افراد کا چناؤ ہے ، نا اہل وزیر اعظم عدلیہ اور دیگر اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اپنا کر کرپشن کے ریفرنسز دائرکرنے کے احکامات پر عمل درآمد رکواناچاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ موجودہ سسٹم کی بساط لپیٹ دی جائے تاکہ شریف خاندان اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے ۔
اجراء کی تاریخ: 14 اگست 2017 - 13:24
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نااہل ہونے کے بعد اور حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار اور ڈرامہ رچا کر اپنے جرم کو چھپانا چاہتے ہیں۔