مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ امریکہ کی طرف سے ایران کے میزائل پروگرام کے خلاف پابندیوں کا منہ تو ڑ جواب دیتے ہوئے میزائل پروگرام کی توسیع کے لئے ایک ہزار ارب تومان کی منظوری دیدی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ نے مسلح افواج کو ایران کی دفاعی پوزیشن مضبوط بنانے کے سلسلے میں دستور دیتے ہوئے ایک مہینے کے اندر جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے اپنے میزائل پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ نے پروگرام کے لئے ایک ہزار ارب تومان کی منظوری دے دی ہے جب کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکہ کو علم ہونا چاہئے کہ اس کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پرایران کا یہ پہلا ردعمل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ نےایران پر میزائل پروگرام کی وجہ سے پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں ایران نے میزائل پروگرام میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 اگست 2017 - 13:46
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ امریکہ کی طرف سے ایران کے میزائل پروگرام کے خلاف پابندیوں کا منہ تو ڑ جواب دیتے ہوئے میزائل پروگرام کی توسیع کے لئے ایک ہزار ارب تومان کی منظوری دیدی ہے۔