اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2017 - 13:07

ترک پولیس نے 2 مختلف صوبوں سے دہشت گردوں سے منسلک 42 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے 2 مختلف صوبوں سے  دہشت گردوں سے منسلک  42 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گرفتار شدگان مبینہ طور پر کالعدم کردستان ورکز پارٹی کے ساتھ وابستہ تھےتاہم مزید کہا گیا ہے کہ پولیس مزید 10 مشتبہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ترک حکومت گزشتہ کچھ برسوں کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ وابستگی کے شبہ میں 5ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔