افغان سکیورٹی حکام کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں امریکی ڈرون نے طالبان کی گاڑیوں پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 6 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی حکام کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں امریکی ڈرون نے طالبان کی گاڑیوں پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 6  طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون نے طالبان کی دو گاڑیوں کو پیشت روڈ پر نشانہ بنایا۔ طالبان نے مذکورہ حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ادھر خامہ پریس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔