مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی نااہلی پر ریلی نکال کر خطرہ مول لے لیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق نواز شریف نے عوام کے ساتھ واپسی کے سفر کا ارادہ کرکے شاید کچھ خطرات بھی مول لیے ہیں۔اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس وقت نواز شریف ملک کا واحد اینٹی اسٹیبلشمنٹ لیڈر ہے اور سویلین بالادستی کے لیے کارکن ان کی جدوجہد کے حامی ہیں۔سرکاری حکام نے انہیں سکیورٹی خدشات کے بارے میں آگاہ کیا تھا جبکہ سیاسی اشتعال انگیزی اور دہشت گردوں کے حملے بھی پاکستان میں کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہیں۔ حتیٰ کہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کو ایک سیاسی ریلی میں ہی قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ریلی کے ذریعہ اپنی نااہلی کے چرچے نہیں کرنے چاہییں تھے اور معمول کے مطابق لاہور روانہ ہوجانا چآہیے تھا۔
اجراء کی تاریخ: 10 اگست 2017 - 12:05
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی نااہلی پر ریلی نکال کر خطرہ مول لے لیا ہے۔