غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہالینڈ ،جرمنی اور بیلجیم کے بعد برطانیہ اور فرانس میں بھی زہریلے انڈوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ ،جرمنی اور بیلجیم کے بعد برطانیہ اور فرانس میں بھی زہریلے انڈوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانیہ کی فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں انڈوں کی تقسیم کی تحقیق کی گئی ہے۔

جس سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے انڈوں کی مقدار کم ہے تاہم ان کی موجودگی ضرور ہے ۔فرانس نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہالینڈ سے درآمد کیے جانے والے انڈوں میں فپرونیل مادے کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ ان زہریلے انڈوں کو استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ممنوع فپرونیل نامی زہریلا مادہ رکھنے والی ویٹرنری دوا سے پیدا ہونے والے ہیلتھ اسکینڈل کے باعث یورپ میں لاکھوں مرغیاں تلف کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈچ فارمنگ آرگنائزیشن ایل ٹی او نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ کی 150کمپنیوں کی کئی ملین مرغیاں تلف کی جائیں گی جہاں اب تک 3لاکھ مرغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔