جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ساتویں بار بھی ناکام ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ساتویں بار بھی ناکام ہو گئی ہے۔ جنوبی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےمطابق صدر جیکب زوما کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ایک سو ستتر اور تحریک کے خلاف ایک سو اٹھانوے ووٹ ڈالے گئے، پارلیمنٹ اسپیکر کے فیصلے پر ارکان پارلیمنٹ نے خفیہ ووٹنگ کی۔اس سے قبل صدر جیکب زوما کے خلاف چھ بار تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر جیکب زوما سے کرپشن الزامات پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔