رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم حجۃ الاسلام علی اصغر مروارید کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں  مرحوم حجۃ الاسلام علی اصغر مروارید کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام مروارید حضرت امام (رہ) کے سچے حامیوں اور تحریک اسلامی کے قدیمی سپاہیوں میں شامل تھے ۔ اللہ تعالی مرحوم کے پسماندگان کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم پر اپنی رحمت اور بخشش نازل فرمائے۔