مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش سے منسلک 27 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے دہشت گرد ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے دوران دہشت گردانہ کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے خفیہ اطلاعات پر داعش دہشت گرد تنظیم کے اس گروہ کو گرفتار کرلیا جو ایران کے مذہبی شہروں اور ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقیرب میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
ایرانی انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں جنگی ہتھیاربرآمد کئے گئےہیں۔ بیان کے مطابق 17 افراد کو سرحد کے اندر اور 10 افراد کو سرحدپار ان کے اصلی مرکز سے گرفتار کیا گیا ہے۔