مہر خبرررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکی طیاروں کی بمباری میں 43 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی جنگی طیاروں نے شمالی شہر رقہ کو نشانہ بنایا، رہائشی علاقوں پر بمباری سے 43 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مرنے والوں میں عورتیں اور 7 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امیرکہ شام میں دہشت گردوں کو بہانہ بنا پر شام کے بنیادی ڈھانچوں اور عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشناہ بنا رہا ہے جبکہ شام میں امریکی موجودگی بھی غیر قانونی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 اگست 2017 - 15:19
شام میں امریکی طیاروں کی بمباری میں 43 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔