مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا میں ویلنسیا شہر کے قریب فوجی بغاوت کو کچل دیا گیا، فوج کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے فوجی بغاوت کے اعلان کے بعد فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس پر حملہ ناکام بنادیا۔ اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آرمی بیس پر حملے کو ناکام بنادیا، فوجی سربراہوں نے باغیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ باغی اسلحہ چوری کرنے کی کوش کررہے تھے اور حملے کے بعد 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
اجراء کی تاریخ: 7 اگست 2017 - 11:27
ونزوئلا میں ویلنسیا شہر کے قریب فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس پر حملہ ناکام بنادیا ہے۔