اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جرمنی کی وزارت خارجہ کےوزیر مشیرکے ساتھ ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدہ کے سلسلے میں جرمنی کے تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی بہت سے عالمی مسائل میں اپنا اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمنی کی وزارت خارجہ کےوزیر مشیرمیشائیل روٹ کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدہ  کے سلسلے میں جرمنی کے تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی بہت سے عالمی مسائل میں اپنا اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔

اس ملاقات میں جرمنی کی وزارت خارجہ کے وزير مشیر نے کہا کہ جرمنی ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ، مشترکہ ایٹمی معاہدہ جرمنی کے لئے بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ جرمنی کے وزیر مشیر نے کہا کہ ہم مذاکرات کا باب باز کرنے پر ایرانی صدر حسن روحانی کا سپاس ادا کرتے ہیں۔ ایران اور جرمنی کے درمیان اعلی سطح پر رفت و آمد اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا ۔