مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کی اپوزیشن نے جمعرات 3اگست کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج اتوار30 اگست کو پارلیمانی انتخابات کے تحت قائم ہونے والی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا۔ اس احتجاج سے قبل کاراکس حکومت کی حامی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے 2 مرکزی رہنماؤں کی گھروں میں نظر بندی ختم کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے مطابق ان سیاستدانوں نے نظربندی کے منافی کارروائیاں کی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 اگست 2017 - 11:47
ونزوئلا کی اپوزیشن نے جمعرات 3اگست کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔