مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین تنظیم سے وابستہ 32 افراد کو فساد اور لوٹ مار کے الزامات میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین تنظیم  سے وابستہ 32 افراد کو فساد اور لوٹ مار کے الزامات میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جن لوگوں کو سزا سنائی ہے، ان پر جنوبی مصر کی ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے اور 2 عدالتوں کی پارکنگ میں آگ لگانے کا الزام ہے۔عدالت نے ان الزامات میں گرفتار کئے جانے والے 8 دیگر افراد کو بری کردیاہے۔