روس کے دارالحکومت ماسکو کی عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کی عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے ماسکو کی مقامی  عدالت میں 5 افراد پر مشتمل گینگ کے خلاف سماعت جاری تھی کہ اچانک گینگ کے ممبران نے سکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کردی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جب کہ دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد عدالتی کارروائی روک دی گئی اور عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔