اجراء کی تاریخ: 31 جولائی 2017 - 18:02

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کل اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے شہر استنبول روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کل  اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے شہر استنبول روانہ ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں مسجد الاقصی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو تمام اختلافات کے باوجود یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے باہمی اتحاد ضروری ہے۔