آسٹریلیا میں انسداد دہشت گردی پولیس نے جہاز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں انسداد دہشت گردی پولیس نے جہاز کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نے سڈنی میں بڑا مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن کرتے ہوئے چھاپے مار کر باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بم بنانے میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔حملے کا منصوبہ ناکام بنائے جانے کے بعد پورے آسٹریلیا میں ملکی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جب کہ دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو درمیانے درجے پر رکھا گیا ہے۔آسٹریلوی پولیس کے مطابق گرفتار چاروں دہشت گرد وہابی ذہنیت کے مالک ہیں اور اسی تناظر میں جہاز کو دھماکے سے تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔