چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لُو کانگ نے پاکستانی سپریم کورٹ سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور نواز شریف کے نااہل ہونے سے پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لُو کانگ نے پاکستانی سپریم کورٹ سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور نواز شریف کے نااہل ہونے سے پاک چین تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ چینی وزارتِ خارجہ کا مؤقف بیان کرتے ہوئے لُو کانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ اس اندرونی سیاسی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا کیونکہ پاک چین دوستی سدابہار اور ہر دور کی آزمائشوں میں ثابت شدہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر " ون بیلٹ ون روڈ "  منصوبے پر کام جاری رکھنے کےلیے چین بالکل تیار ہے۔