مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ازمیر کی تحصیل چشمے کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی کشتی کے ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قارا اداکے شمال میں ایک کشتی کے غرقاب ہونے کی خبر ملنے کے بعد کوسٹ گارڈ کی تین کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو علاقے میں بھیجا گیا ۔ امدادی کوششوں کے نتیجے میں 7لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ،دریں اثنا چار عراقی تین صومالی اور دو شامی مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مرنے والے مہاجرین تھے جو غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کررہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2017 - 00:31
ترکی میں ازمیر کی تحصیل چشمے کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی کشتی کے ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔