مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست گجرات میں ایک ماہ سے جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 129افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی گجرات کے شمالی علاقوں میں آئی، جہاں سیلابی ریلے میں بہہ کر129 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں800 دیہاتوں کے 5ہزار سے زائد مکانات زیر آب آچکے ہیں۔ مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے 50 ہزار افراد کو بچالیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جولائی 2017 - 18:00
ہندوستانی ریاست گجرات میں ایک ماہ سے جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 129افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔