افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 64 طالبان دہشت گرد ہلاک 46 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان فورسز نے صوبہ غور میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع تیوارہ سے طالبان دہشت گردوں کا قبضہ ختم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران  64 طالبان دہشت گرد ہلاک 46 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان فورسز نے صوبہ غور میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع تیوارہ سے طالبان دہشت گردوں کا قبضہ ختم کردیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 10سے زائد آپریشن کلین اپ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک مقامی طالبان رہنما داداللہ سمیت 51طالبان ہلاک جبکہ 46سے زائد زخمی ہو گئے۔ بیان کے مطابق آپریشن میں فضائی فورسز نے بھی حصہ لیا، دریں اثنا افغان فورسز نے صوبہ غور میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع تیوارہ سے طالبان دہشت گردوں کو پسپا کر دیا، صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ 2 دن تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد اس علاقے میں طالبان دہشت گردوں کو شکست دی گئی ہے،اس تازہ کارروائی میں 13طالبان ہلاک ہوگئے ہیں.