مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وہ وزارت داخلہ کے عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے سیکڑوں پریس کانفرنس کی ہے لیکن یہ سب سے مشکل پریس کانفرنس ہے۔ یہ پریس کانفرنس میرے لئے وبال جان بن گئی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے جو کہا تھا ان میں کچھ باتیں صحیح طریقے سے باہر گئیں جب کہ کچھ کا تاثر غلط دیا گیا۔ میں کسی سے ناراض نہیں ہوا۔ وہ 35 سال سے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 جولائی 2017 - 17:36
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وہ وزارت داخلہ کے عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔