مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع خاکریز کے علاقے کرزلی میں واقع افغان فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 26 افغان فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے یہ دعوی بھی کیا کہ افغانستان کے فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنادیا جب کہ فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والے 80 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کرزلی فوجی کیمپ کی طرف درجنوں کی تعداد میں ٹرک جاتے ہوئے دیکھے گئے جن میں سینکڑوں طالبان سوار تھے جبکہ افغان فوجیوں اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ قندھار ماضی میں طالبان کا اہم ترین مرکز اور غیر اعلانیہ دارالحکومت بھی رہا ہے جس کے بیشتر حصے پر آج تک طالبان کا کنٹرول ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2017 - 17:16
افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع خاکریز کے علاقے کرزلی میں واقع افغان فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 26 افغان فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔