مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی انتظامیہ نے شبیر شاہ اور یاسین ملک کو گرفتار اور سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں پر نظربند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں حریت رہنماؤں کے خلاف رات گئے کریک ڈاؤن کیا گیا۔کشمیر پولیس نے جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک اور جے کے ڈی ایف پی کے سربراہ شبیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ادھر کشمیری رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں پر نظربند کر دیا ہے۔کشمیرانتظامیہ نے گذشتہ روز بھی سید علی گیلانی کے داماد سمیت 7 حریت رہنماؤں کو دہشت گرد فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2017 - 11:23
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی انتظامیہ نے شبیر شاہ اور یاسین ملک کو گرفتار اور سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں پر نظربند کردیا ہے۔