مہر خبررساں ایجنسی نے یو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر سعودی سکیورٹی فورسز نے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے میں متعدد افراد کو زخمی اور گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے توپخانہ کے ذریعہ العوامیہ پر گولے داغے ہیں العوامیہ کو سعودی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ دو ماہ سے اپنے محاصرے میں لےرکھا ہے۔ شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک اور سنگين جرائم میں اضافہ ہوگيا ہے جبکہ عالمی برادری سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ کچھ روز قبل سعودی عرب کی ایک نمائشی عدالت نے 29 شیعہ مسلمانوں کو سیاسی اور سماجی فعالیت کی بنا پر موت کی سزا سنائی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2017 - 11:09
سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر سعودی سکیورٹی فورسز نے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے میں متعدد افراد کو زخمی اور گرفتار کرلیا ہے۔