مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے علاقہ میں اسلامی مزاحمت کی کامیابیوں اور علاقائي صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی اور صہیونی طاقتوں کی علاقائي پالیسیوں کی شکست یقینی ہے۔
میجر جنرل باقی نے بری فوج کے 265 شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء کی یاد ہمارا مذہبی ، اخلاقی اور بنیادی فریضہ ہے ، شہداء نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ملک و قوم کو عزت و سرافرازی اور سربلندی عطا کی۔
میجر جنرل باقری نے علاقہ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عراق میں وہابی تکفیریوں کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ ہوگيا ہے وہابیوں کی اس خودساختہ خلافت کے پیچھے امریکہ اور اسرائيل کا ہاتھ تھا جبکہ وہابی تکفیری دہشت گرد امریکی ، سعودی اور اسرائیلی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں ۔ جو اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
جنرل باقری نے کہا علاقہ میں امریکی ، اسرائيلی اور سعودی پالیسیوں کی شکست یقینی ہے جبکہ اسلام اور مسلمانوں کا مستقل روشن اور تابناک ہے۔