مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اخبار القدس العربی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خودساختہ خلیفہ اور سرغنہ ابوبکر بغدادی شام کے علاقہ دیر الزور میں چھپا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابو بکر بغدادی شام کے صوبہ دیر الزور کے البوکمال یا المیادین دیہاتوں میں چھپا ہوا ہے۔ عراق سے وہابی دہشت گردوں کی بڑی تعداد فرار ہوکر شام کے اس علاقہ میں پہنچ گئی ہے۔ القدس العربی کے مطابق داعش کے اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے داعش دہشت گردوں کی صفوں میں انتشار اور کھلبلی مچي ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی د ہشت گرد گروہ داعش بھی عنقریب ختم اور نابود ہوجائے گا کیونکہ ترکی ، سعودی عرب اور قطر جیسے اس کے حامی ممالک نے اس کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2017 - 11:30
اخـبار القدس العربی کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خودساختہ خلیفہ اور سرغنہ ابوبکر بغدادی شام کے علاقہ دیر الزور میں چھپا ہوا ہے۔