مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا سعودی عرب ، کویت اور قطر کا دورہ کسی پیشرفت کے بغیر اختتام پذیر ہوگیا ہے ترک صدر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک اور قطر کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوششوں کا آغازسعودی عرب سے کیا تھا جسے خود سعودی عرب نے ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اردوغان نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے سلسلے میں ثانثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کا آغاز سعودی عرب سے کیا سعودی عرب کے بعد اردوغان کویت پہنچے اور کویت کے بعد اس نے قطر کا دورہ کیا لیکن عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں ترک صدر کو کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔ویسے بھی ترکی اس بحران کے آغاز سے ہی قطر کی حمایت کرکے فریق بھی بن گیا تھا لیکن اس کے باوجود ترک صدر نے عرب ممالک کے بحران کو حل کرنے کے لئے تلاش و کوشش کی لیکن ان کی کوشش ناکام ہوگئی اور اردوغان کو عرب ممالک کے سفر کے دوران کوئی خاص پیشرفت حاصل نہیں ہوئی ۔
اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2017 - 01:40
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا سعودی عرب ، کویت اور قطر کا دورہ کسی پیشرفت کے بغیر اختتام پذیر ہوگیا ہے ترک صدر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک اور قطر کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوششوں کا آغازسعودی عرب سے کیا تھا جسے خود سعودی عرب نے ناکام بنادیا ہے۔