چین نے ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان چینی فوج کی صلاحیتوں پر غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے، پہاڑ کو ہلانا آسان ہے لیکن چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے عزم کو متزلزل کرنا مشکل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان چینی فوج کی صلاحیتوں پر غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے، پہاڑ کو ہلانا آسان ہے لیکن چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے عزم کو متزلزل کرنا مشکل ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان ووقیان نے پریس بریفنگ میں ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ملکی دفاع کے حوالے سے چینی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے ۔