مہر خبررساں ایجنسی نےبرطانوی اخبار گارجین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 150 سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے یورپ پر 150 سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد امریکی فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا اور داعش کے 173 دہشت گردوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کرسکتے ہیں۔ داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان دہشت گردوں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ وہابی دہشت گرد غیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 جولائی 2017 - 13:22
یورپی ممالک پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 150 سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ہے۔