مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےجان باس کو افغانستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں امریکی سفیر کی نامزدگی کےلئے جان باس کے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تجربے کو مدِنظر رکھاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جان باس نے گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادیوں اور ان کی فوجیوں کے لیے سفارتی حوالے سے عراق، شام اور جنوب مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی استحکام کی خاطر اہم خدمات انجام دی ہیں۔جان باس 2014 سے ترکی میں امریکی سفیر کی خدمات انجام دے رہےہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2017 - 18:55
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےجان باس کو افغانستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔