مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مصر فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حق شہید کارروائی کے 4 مرحلے میں مصری فوج نے 30 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مصری فوج کے مطابق ان افراد کو العریش، شیخ زواید اور رفح علاقوں میں ہلاک کیا گيا ہے۔ مصری فوج نے 12 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2017 - 17:42
مصری فوج نے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔