اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2017 - 17:05

سعودی عرب کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا قطر کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ سعودی عرب کا قطر کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں اٹلی کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزير خارجہ نے کہا کہ قطر سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ، مسئلہ مذاکرات کا نہیں بلکہ مسئلہ دہشت گردوں کی حمایت کا مسئلہ ہے ۔ اس نے کہا کہ قطر کو چاہیے کہ وہ  سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے 13 مطالبات کو عملی جامہ پہنائے۔