مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں پاکستانی فوج کے آپریشن خیبر فور کے دوران 13 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے جس کے نتیجے میں 13 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جولائی 2017 - 00:28
پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں پاکستانی فوج کے آپریشن خیبر فور کے دوران 13 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔