مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے ونزوئلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ اس طرح کراکاس حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے کہ وہ اس ملک میں متنازعہ آئینی اصلاحات سے باز رہے۔امریکی بیان کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں وزیردفاع ولادیمیر لوپیز اور اعلیٰ عہدوں پر فائز دیگر شخصیات آئیں گی۔ونزوئلا میں کئی ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں سو کے قریب شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 جولائی 2017 - 00:32
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے ونزوئلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔