مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے استعفیٰ نہ دینے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، وکلا نیشنل ایکشن کمیٹی کے سربراہ آفتاب باجوہ کے مطابق کمیٹی ارکان کے ساتھ رابطے کے بعد ملک گیر ہڑتا ل کا فیصلہ کیاگیا جس کے مطابق بدھ کو ملک بھر کی عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔بار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف استعفی دیں کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ان رہنمائوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ بار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں کردار ادا کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 جولائی 2017 - 00:48
پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔