مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش نے ایک فتوی صادر کیا ہے جس میں تلعفر میں داعش دہشت گردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے خاندان والوں کو قتل کردیں تاکہ عراقی فورسز ان کے بارے میں ان سے اطلاعات حاصل نہ کرسکیں۔ اطلاعات کے مطابق موصل کی آزادی کے بعد عراقی فورسز تلعفر کو آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہورہی ہے جس کی وجہ سے داعش دہشت گردوں شدید خوف و ہراس طاری ہے داعش نے اپنے اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے خاندانوں کے سر کاٹ دیں تاکہ عراقی فورسز ان سے داعش کے بارے میں معلومات حاصل نہ کرسکیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز عنقریب تلعفر کی آزادی کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز کرنے والی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 جولائی 2017 - 14:37
باخبـر ذرائع کے مطابق داعش نے ایک فتوی میں اپنے اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے خاندان والوں کو قتل کردیں تاکہ عراقی فورسز ان کے بارے میں ان سے اطلاعات حاصل نہ کرسکیں۔