مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں 7 اعشاریہ 7 کی شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کا خطرہ ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے،جس کا مرکز سمندری علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا خطرہ ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکزر وسی علاقے نکول اسکایو سے 123میل جنوب مشرق سے دور تھا۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق مذکورہ زلزلے سے بحرالکاہل کے کئی حصوں میں سونامی کا خطرہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 جولائی 2017 - 10:48
روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں 7 اعشاریہ 7 کی شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کا خطرہ ہے۔