افغان سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ ہلمند کے اہم ترین ضلع نوا بارکزئی کو 2 دن کی شدید لڑائی کے بعد طالبان کے قبضہ سے چھڑا لیا ہے اس آّریشن میں 50 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ ہلمند کے اہم ترین ضلع نوا بارکزئی کو 2 دن کی  شدید لڑائی کے بعد طالبان کے قبضہ سے چھڑا لیا ہے اس آّریشن میں 50 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مضبوط ترین گڑھ سمجھے جانے والے صوبے ہلمند میں افغان فورسز کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان فورسز نے دو روز تک جاری رہنے والے شدید لڑائی کے بعد صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے جنوب میں واقع اہم ضلع نوابارکزئی سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا اور اس دوران طالبان کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ افغان فوسرز نے ضلعے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس دوران طالبان کے زیر استعمال گاڑیاں اور آلات بھی تباہ کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا اور اب وہ گرمسیر قصبے کی جانب پیش قدمی کریں گی۔واضح رہے کہ اس آپریشن میں افغان فورسز کو امریکی فوجی مشیروں، امریکی ایف سولہ طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹرز کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے ۔